پشاور زلمی کی ٹیم کو دنیا بھر سے مبارکباد

0

 عبدالغفارخان

پاکستان سپر لیگ 2017کی چیمپئین پشاور زلمی کی ٹیم کو دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات

شاندار کارکردگی ، اسپورٹس مین اسپرٹ اوردلوں کے ساتھ پاکستان سپرلیگ 2017کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کو ٹائٹل جیتنے پر پوری دنیا سے نامور شخصیات کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں جس میں زلمی فیملی سب کی شکر گزار ہے ۔افغان نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی نے چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کو فون کرکے پشاور زلمی کی شاندار جیت پر مبارکباد دی اور افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے بھی مبارکباد اور افغانستان کے دورے کی دعوت کا پیغام پہنچایا ۔چیئرمین جاوید آفریدی نے دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی کی ٹیم شاہد آفریدی سمیت کابل کا دورہ کرے گی ۔پشاور زلمی کی ٹیم پاکستان اور افغانستان کی عوام کو قریب لانے میں اپنا کرداد ادا کرنے کی کوشش کرے گی ۔
افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عاطف مشعل نے بھی جاوید آفریدی کو فون کرک جیت کی مبارک باد دی،،
سابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی نے بھی بینڈ پشاور زلمی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان میں کرکٹ کو فروغ ملے گا،،
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے بھی چیئرمین جاوید آفریدی کو خط تحریر کرکے زلمی ٹیم کی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا آپ کی لیڈرشپ نے اس جیت کی بنیاد رکھی اور ٹیم نے پہلے دبئی اور شارجہ اور پھر لاہور میں اپنی شاندا اسپرٹ اور کارکردگی سے فینزکے دل جیتے
فرانس میں پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد پر حکومت اور سیکورٹی فورسز بھی مبارک باد کی مستحق ہیں،

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.