پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن باجوڑ کے نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری 13مارچ کو ہوگی

0

باجوڑایجنسی (قیاس خان ) پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن باجوڑ کے نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری 13مارچ کو ہوگی ۔ پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کا ایک اہم اجلاس پی ایس ایف باجوڑایجنسی کے صدر راجہ طلحہ کے صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں پی ایس ایف باجوڑایجنسی کے سابق صدر سرتاج عزیز، واجد علی شاہ اورفخر ماموند سمیت کثیر تعداد میں جیالوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ 13مارچ بروز پیر کو سید اخونزادہ چٹان کے رہائشگاہ پر پی ایس ایف باجوڑ کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری ہوگی جس میں پی ایس ایف فاٹا کے صدر فواد آفریدی اور دیگر عہدیداران شرکت کریں گے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ایف کے نومنتخب صدر راجہ طلحہ اور جنرل سیکرٹری جعفر خان نے کہا کہ نومنتخب کابینہ طلبہ کے مفاد کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.