ایجنسی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام،آپریشن ردالفساد جاری

0

باجوڑایجنسی( قیاس خان ) باجوڑایجنسی میں آپریشن ردالفساد جاری ۔ ایجنسی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ،فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ نے تحصیل سلارزئی کے علاقے ماندل مانوگئی میں سرچ اپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارو د بر آمد کرلی ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ نے باجوڑایجنسی کے تحصیل سلارزئی کے علاقہ ماندل مانوگئی میں رد الفساد کے دوران بڑی مقدارمیں اسلحہ اور ہتیار برامد کی ہیں۔ فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ کی جانب سے سرچ اپریشن کے دوران بر آمد ہونیوالے اسلحہ اور ہتیارو ں میں دستی بم ۔ راکٹ کے گولے فیوز، آئی ای ڈی بنانے کے سامان بھی شامل ہیں ۔ باجوڑایجنسی کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے جس کا مقصد علاقے میں امن وامان کے فضاء کو برقرار رکھنا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.