پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن باجوڑایجنسی کی تنظیم نو مکمل

0

باجوڑایجنسی (قیاس خا ن ) پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن باجوڑایجنسی کی تنظیم نو مکمل ۔ باجوڑ پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن فاٹا کے صدر فواد آفریدی ، اور نگزیب انقلابی اور دیگر نے کابینہ کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر پی پی پی کے جنرل سیکرٹری خان بہادر ، پریس سیکرٹری شہاب الدین شہاب ، خان زیب ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران فواد آفریدی ، عارف حسین ، خائستہ الرحمن آتش ، رفیع اللہ ،اکبر علی ، داؤد مہمند ۔ سرتاج عزیز اور کثیر تعداد میں پیپلز ایس ایف کے جیالے بھی موجودتھے ۔ اس موقع پر دو سال کیلئے پیپلز ایس ایف باجوڑ کی نئی کابینہ کا اعلان کیاگیا جس میں راجہ طلحہ صدر ، جعفر خان جنرل سیکرٹری اور فاروق انفارمیشن سیکرٹری چن لئے گئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.