باجوڑ گلونہ کے کامر ان غلا م نے102رنز بناکر فاٹا سپر لیگ کی پہلی سنچری بنائی

0

باجوڑ ( قیاس خان)باجوڑ سپورٹس کمپلکس پر جاری فاٹا سپرلیگ کے دومیچز کا فیصلہ پہلے میچ میں باجوڑبلیو نے الحاج خیبر ایگل کو جبکہ دوسرے میچ میں باجوڑ گلونہ نے خیبر شنواری واریئرز کو ہرادیا
باجوڑ سپورٹس کمپلکس پر کھیلے گئے آج پہلے میچ میں باجوڑ بلیو نے ٹاس جیت کر الحاج خیبر ایگل کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی الحاج خیبر ایگل نے 18اوورز پر مشتمل میچ میں 17.5اوورزکھیلتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 118رنز بنائے جس میں ذاکر نے46جبکہ مدثر نے17رنز بنائے باجوڑ بلیو کی جانب سے غنی نے3اور صداقت نے2وکٹیں حاصل کیں
باجوڑ بلیو نے 17.3اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 121رنز بنائے جس میں غنی نے44اور ولایت نے23رنز بنائے الحاج خیبر ایگل کی جانب سے سلمان شاہ اور عبداللہ نے2,2وکٹیں حاصل کی اسی طرح باجوڑ بلیو نے الحاج ایگل کو 3وکٹوں سے شکست دیدی
دوسرے میچ میں باجوڑ گلونہ اور خیبر شنواری واریئرز کے درمیان مقابلہ ہوا ۔ ٹاس جیت کر خیبر شنواری واریئرز نے 15اوورز پر مشتمل میچ میں 6وکٹوں کے نقصان پر 136رنز بنائے جس میں زین اللہ نے32، عامر نے21اور محمد علی نے19رنز بنائے باجو ڑگلونہ کی جانب سے اسرار اور کامران غلام نے2,2وکٹیں حاصل کی


باجوڑ گلونہ نے بغیر کسی نقصان کے 12اوورز میں 137رنز بنائے جس میں کامران غلام نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری بناتے ہوئے 45گیندوں پر 102رنز بنائے انہوں نے چار چھکوں اور چودہ چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی
فیاض نے26گیندوں پر دوچوکے اور دوچھکوں کی مدد سے 35رنز بنائے ۔ اسی طرح باجوڑ گلونہ نے خیبر شنواری واریئرز کو 10وکٹوں سے شکست دیدی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.