الحاج خیبر ایگل نے خیبر شنواری واریئرز، باجوڑ گلونہ سے ننگیالی جیت گئے

0

باجوڑایجنسی (قیاس خان ) باجوڑ سپورٹس کمپلکس پر جاری فاٹا سپرلیگ کے دومیچز کا فیصلہ ۔پہلے میچ میں الحاج خیبر ایگل نے خیبر شنواری واریئرز جبکہ دوسرے میچ میں باجوڑ ننگیالی نے باجوڑ گلونہ کو شکست دیدی ۔باجوڑسپورٹس کمپلکس پر جاری فاٹا سپر لیگ میں دو میچز کا فیصلہ ہوگیا ۔ آج ہونیوالے پہلے میچ میں الحاج خیبر ایگل نے خیبر شنواری واریئرز کو 9وکٹوں سے شکست دیدی ۔ خیبر شنواری وارئیرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ15اوورز میں 10وکٹوں کے نقصان پر 83رنز بنائے جس میں جواد نے52اور محمد نے15رنز بنائے ۔ جواب میں الحاج خیبر ایگل نے ہدف 5اوورز میں 1وکٹ کے نقصان پر پورا کیا ۔ دوسرے میچ میں باجوڑ ننگیالی نے باجوڑ گلونہ کو 9وکٹوں سے ہرادیا ۔ باجوڑ گلونہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ18اوورز میں 108رنز بنائے جس میں کامران غلا م نے 8چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 51رنز بنائے ۔ باجوڑ ننگیالی کی جانب سے بلال نے6وکٹیں حاصل کی ۔ جواب میں باجوڑ ننگیالی نے ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف11ویں اوورمیں پورا کیا جس میں عمر صدیق نے36، میراعظم 33اور گل ذادہ نے30رنز بنائے ۔ بلال کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔ باجوڑ ننگیالی کے مالک حسبان اللہ خان اور رکن قومی اسمبلی شہاب الدین نے مین آف دی میچ بلال کو نقد انعام دیا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.