علیزو بتائی میں درجنوں افراد خاندانوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

0

باجوڑایجنسی (قیاس خان ) باجوڑایجنسی کے علاقہ علیزو بتائی میں درجنوں افراد خاندانوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ۔ پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑایجنسی کا ایک شمولیتی تقریب تحصیل خار کے علاقہ بتائی میں زیر صدارت اورنگزیب انقلابی حجرہ ملک آیاز منعقد ہوا۔ جس میں جمع خان ، لعل ذادہ ، امیر خان اور دیگر افراد نے خاندانوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے صدر اورنگزیب انقلابی ، شہاب الدین شہاب ، خان زیب ، میاں گل لالا اور دیگر مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے اورپیپلز پارٹی نے ہر دور حکومت میں غریب عوام اور خصوصاََ قبائلی عوام کو ان کے جائز حقوق دئیے ۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ دور پھر پیپلز پارٹی کا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.