جمرود حوسے خلے کمیونٹی فیڈر سکول میں تعلیمی آگاہی، داخلہ مہم تقریب

0

جمرود (تاجدار عالم) حوسے خلے کمیونٹی فیڈر سکول میں تعلیمی آگاہی، داخلہ مہم اور سالانہ دن منانے کے مناسبت سے تقریب کا اہتمام
محکمہ تعلیم خیبر ایجنسی اور نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے باہمی اشتراک سے حوسے خلے کے کمیونٹی فیڈر پرائمری سکول میں تعلیمی آگاہی، داخلہ مہم اور سالانہ دن منانے کے مناسبت سے ایک تقریب منعقد ہوا جسمیں اے ای او جدون خان وزیر، جمرود اے پی ضیاء الرحمٰن مروت، این سی ایچ ڈی کے پروینشل ایجوکیشن کوآرڈی نیٹر شہزاد، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر اعجاز خان، لیٹریسی منیجر وادود خان اور سمی خان کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
اعجاز خان نے کہا کہ خیبر میں این سی ایچ ڈی کے 8 فیڈر اور 5 مدارس سکولز کے علاوہ گنجان آباد سکولوں میں اساتذہ کی فراہمی بھی کرتی ہے جسکی وجہ سے مقامی لوگوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مدد مل رہی ہے۔ جدون خان وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی ایچ ڈی کے تعلیم کے مد میں خدمات کو کھبی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتاہے۔ انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے اے ڈی پی میں میری کوشش ہوگی کہ اس سکول کو مستقل سرکاری پرائمر ی سکول کا درجہ دو۔ انہوں نے این سی ایچ ڈی سے بھی درخواست کی کہ اس سکول کو مزید دو اساتذہ مہیا کریں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے پی اے جمرود ضیاء الرحمٰن مروت نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ ہمیں چاہئے کہ اپنے معاشرے میں تعلیم کو عام کریں۔مہمان خصوصی نے سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کرنے کیساتھ ساتھ نئے طلباء کو داخل کرتے ہوئے داخلہ مہم کا بھی آغاز کیا اور آخر میں تعلیمی آگاہی کے سلسلے میں واک بھی کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.