باجوڑ بلوز کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد

0

باز والی بال کلب بلو اور باجوڑ بلوز کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد  باجوڑ:

فاٹا سپر لیگ میں باجوڑ بلوز اور حیات الزمان سپورٹس ویک میں باز والی بال کلب جو حاجی گلاب کنسٹرکشن اینڈ کمپنی کے منیجمنٹ ڈائریکٹر انجنیئر بہادر خان نے سپانسر کیے تھے . حاجی گلاب کنسٹرکشن اینڈ کمپنی کے زیر اہتمام  ہیڈ آفس صدیق آباد پھاٹک میں دونوں ٹیموں کے پلیئرز اپیشلز اور سپورٹرز کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا تھا

جس میں فاٹا سپر لیگ میں باجوڑ بلوز اور حیات الزمان سپورٹس ویک میں باز والی بال کلب کے بہترین پرفامنس کا مظاہرہ پیش کرنے پر پلیئزر اور اپیشلز میں شیلڈ تقسیم کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی پولیٹیکل ایجنٹ انجینئر عامر خٹک تھے . مہمان نے خصوصی پلیئرز اور اپیشلز میں شیلڈ تقسیم کی .

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹکل انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ باجوڑ ایجنسی میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور اس ٹیلنٹ کو اگے بڑھنے کیلئے بہت جلد باجوڑ میں آل فاٹا امن سپورٹس گالا کا انعقاد کرنے جار رہے ہیں . مہمان خصوصی نے باجوڑ بلوز اور باز کلب کو بہترین پرفامنس کا مظارہ کرنے والے پلیئرز کو داد پیش کی .

تقریب سے انجینئر بہادر خان , نظام الدین خان نے بھی خطاب کیا . تقریب میں ایجنسی سپورٹس منیجر فضل اکبر خیلجی , باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسماعیل مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین حاجی امیر رحمان, کوچ جان عالم, اور منیجر عطاءالرحمن کے علاوہ علاقے کے مشران جن میں اے این پی باجوڑ کے صدر عطاءاللہ خان لالا, باجوڑ چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی لعلی شاہ پختون یار, پاکستان پیپلز پارٹی باحوڑ کے صدر اورنگزیب انعقلابی , صدیق اباد پھاٹک کے صدر حاجی اکبر جان, غلام یوسف اور مشران نے بھی شرکت کی

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.