باجوڑ کلچر ایسوسی ایشن کی جانب سے ” باجوڑ کلچر ڈے” کا انعقاد

0

باجوڑ کلچر ایسوسی ایشن کی جانب سے ” باجوڑ کلچر ڈے” کے حوالے ایک رنگارنگ ثقافتی تقریب بمورخہ ۷ مئی بروز اتوار صبح نو بجے جرگہ ہال سول کالونی خار میں منعقد ہوگی۔ ایجنسی کے تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونے والے اس تاریخی تقریب میں صوبہ خیبر پختون خواہ اورفاٹا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز فنکار، شعراء ، ادباء ،ماہرین ثقافت شرکت کریں گے ،
اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ’’باجوڑ کلچر ایسوسی ایشن ‘‘کے سیکرٹری جناب انوار نگار نے بتایاکہ مذکورہ تقریب کے انعقاد د کا مقص باجوڑایجنسی کے ثقافت کو اجاگر کرناہے ، انھوں نے بتایاکہ اس ثقافتی پروگرام میں باجوڑایجنسی کے ثقافت کے حوالے سے مختلف اٹیمز پیش کی جایں گے جن میں باجوڑایجنسی کے مشہور علاقائی کھانے ، موسیقی میں استعمال ہونے والے پرانے سازو سامان یعنی انسٹرومنٹس، باجوڑایجنسی کے مختلف علاقوں کے لباس اور جنگوں میں زیر استعمال ہونے والے قدیمی اسلحہ کے نمایئش کی جائیگی۔
انوار نگار کے مطابق باجوڑایجنسی کے تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ اسی طرح کا کویء تقریب منعقد ہوا ہو۔ انوار نگار کے مطابق اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد نہ صرف مقامی لوگوں بلکہ ملک اور اندرون ملک تمام لوگوں کو باجوڑایجنسی کے ثقافت سے روشناس کرانا ہے۔ انھوں نے بتایاکہ اس تاریخی تقریب میں باجوڑایجنسی کے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں عمایدین ، علماء کرام ، دانشور ، تاریخ دان ، شعراء ، ادباء اور فن موسیقی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے ،
انوار نگار کے مطابق مذکورہ پروگرام میں باجوڑایجنسی کے ثقافت، رسم وراج ، دستور اور مختلف علاقوں میں کھیلے جانے والے قدیمی کھیل کھود کے بارے میں ماہرین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ انوار نگار نیایجنسی کے تمام علاقوں کے افراد کو دعوت دی کہ وہ اس تقریب میں اپنی شرکت یقنی بناکر اس ثقافتی پروگرام کو ایک تاریخی تقریب بنائے ۔
انوار نگار نے پروگرام میں شرکت کرنے والے افراد سے یہ بھی گزارش کہ اگر ہوسکے تو علاقائی لباس قیمص اور واسکٹ کے ساتھ ائے تاکہ تقریب کے حسن اور نکھار میں اضافہ ہو۔
امید ہے اپ تمام لوگ تقریب میں اپنے شرکت کو یقنی بناکر باجوڑایجنسی کے ثقافت کے ترویج میں اپنا کردار اداکریں گے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.