جہانگیر ترین ،21مئی کو باجوڑایجنسی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

0

باجوڑایجنسی ( قیاس خان) تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر خان ترین 21مئی کو باجوڑایجنسی کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔ تحریک انصاف باجوڑایجنسی کا باجوڑ میں 21مئی کو ایک بڑا جلسہ کرانیکا اعلان ۔ان خیالات کااظہار تحریک انصاف باجوڑایجنسی کے نومنتخب صدر ڈاکٹر خلیل الرحمن ، جنرل سیکرٹری حاجی سید احمد جان ، سینئر نائب صدور جلال الدین خان ، محمد سلیم ،نائب صدر معمبر خان اور درجنوں کارکنان نے باجوڑ پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
مقررین نے کہا کہ 21مئی کو تحریک انصاف باجوڑایجنسی میں اپنا سیاسی طاقت دکھائی گی ۔ انھوں نے کہا کہ جلسہ عام میں مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر خان ترین خصوصی شرکت کریں گے جبکہ دیگر مرکزی وصوبائی رہنماؤں کی شرکت بھی متوقع ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ جلسے کا مقصد فاٹا اصلاحات کے عمل میں تیزی لانا اور رواج ایکٹ کی مخالفت کرنا ہے کیونکہ رواج ایکٹ کے نام پر قبائلی عوام کو دھوکہ دیاجارہاہے۔
جبکہ دوسرا مقصد یہاں پر دوسرے سیاسی جماعتوں کو پیغام دینا ہے کہ تحریک انصاف کے قیادت متحد ومتفق ہے نومنتخب صدر ڈاکٹر خلیل الرحمن نے کہا کہ نومنتخب کابینہ تمام ناراض کارکنوں او ررہنماؤں کے گھر جائیگی اور اُن کو منالیں گے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.