تین روزہ انسداد پولیو مہم 15مئی سے شروع ہوگی

0

باجوڑایجنسی ( قیاس خان ) باجوڑایجنسی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم 15مئی سے شروع ہوگی۔ او پی وی پولیو مہم کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کی گئی ہیں ۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فاٹا ڈاکٹر جواد حبیب نے بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکرمہم کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔ باجوڑایجنسی میں پولیو کے خلاف تین روزہ قومی مہم کے دوران پانچ سال کے عمر کے دو لاکھ چھبیس ہزارنو سو اکیاون(226951) بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ پولیو کے خلاف مہم میں محکمہ صحت کے709ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔
ایجنسی سرجن باجوڑ ڈاکٹر عبدالحق نے کہا کہ باجوڑ ایجنسی میں پولیو سے بچاو کے مہم کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلی گئی ہیں اور پولیو سے بچاؤ کے تین روزہ قومی مہم میں ٹو ٹل دولاکھ چھبیس ہزار نوسو اکیاون بچو ں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے ۔ انھوں نے کہاکہ پیرکے روز سے شروع ہونے والی پولیو کے خلاف قومی مہم کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلی گئی ہیں اور سخت سکیورٹی کی نگرانی میں مہم کا آغاز کیاجائیگا۔
انھوں نے بتایاکہ باجوڑایجنسی میں پولیو کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کے لیے کل سات سو نو (709)ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 650موبائل ۔18ٹرانزٹ اور41فکسڈ ٹیمیں شامل ہیں ۔
اس سے قبل ڈائریکٹر ہیلتھ فاٹا جواد حبیب نے بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کیا ۔ ڈائریکٹر ہیلتھ فاٹا نے پولیو ورکرز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ فاٹا میں پولیو ورکرز انتہائی کھٹن حالات میں قومی فریضہ ادا کرتے ہیں اور پولیو ورکرز کی قربانیاں ہمیشہ یادرکھی جائیگی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.