باجوڑایجنسی: قومی جرگوں میں سیاسی افراد کی شرکت پر پابندی عائد

0

باجوڑ ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ نے قومی جرگوں میں سیاست سے وابستہ افراد کی شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس حوالے سے باجوڑ ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ انجینئر عامر خٹک نے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایجنسی میں قبائلی عوام کے مسئلے اور تنازعے حل کرنے کےلئے قومی جرگوں میں قبائلی ملکان کے علاوہ سیاست سے وابستہ افراد بھی شرکت کررہے تھے اس لئے جرگوں میں سیاست سے وابستہ افراد کی شرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اب جرگوں میں صرف قبائلی ملکان شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ سیاست سے وابستہ افراد پر مکینوں کے تحفظات تھے کہ وہ فیصلے صحیح طریقے سے نہیں کرسکتے تاہم باجوڑ ایجنسی کے عوام نے انتظامیہ کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.