25مئی کو خاربازا رمیں تمام سیاسی جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ ہوگا

0

باجوڑایجنسی (قیاس خان ) باجوڑ سیاسی اتحاد نے پارلیمنٹ میں فاٹااصلاحات کیلئے آئینی ترمیمی بل موخر کرنے کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا۔25مئی کو خاربازا رمیں تمام سیاسی جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہا رباجوڑسیاسی اتحاد کے رہنماؤں صدر قاری عبدالمجید ، حاجی سید احمد جان ، ڈاکٹر خلیل الرحمن، حاجی خان بہادر ، مولانا وحید گل ، پختون خان ، محمد حیان ، حاجی راحت یوسف ، حاجی گل کریم خان ، انورالحق ، زرگل اور دیگر رہنماؤں نے حاجی سید احمد جان کے رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں فاٹا اصلاحات کیلئے آئینی ترمیمی بل موخر کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

مقررین نے کہا کہ قبائلی عوام شدت سے اصلاحات کے منتظر ہیں لیکن وفاقی حکومت جان بوجھ کر اصلاحات کوموخر کررہی ہے ۔انھوں نے محمود خان اچکزئی کے اُس بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی جس میں انھوں نے کہا تھاکہ قبائل پاکستانی نہیں ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ محمود خان اچکزئی کے اُس بیان کا سخت نوٹس لیں

 مقررین نے مطالبہ کیا کہ فاٹا اصلاحات کیلئے آئینی ترمیمی بل کی فوری منظوری دی جائیں اور فاٹا کو فی الفور خیبر پختونخواہ میں ضم کیاجائیں ۔باجوڑسیاسی اتحاد نے آئینی ترمیمی بل موخر کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے احتجاجی تحریک شروع کرنیکا اعلان کیا او رکہا کہ 25مئی کو خاربازا رمیں ایک بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوگا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں گے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.