درجنوں افراد خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شامل

0

باجوڑایجنسی(قیاس خان) باجوڑایجنسی میں درجنوں افراد خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شامل ۔ قومی وطن پار ٹی باجوڑایجنسی کا ایک شمولیتی تقریب تحصیل واڑہ ماموند کے علاقہ سلطان بیگ میں منعقد ہوا۔ تقریب میں قومی وطن پارٹی باجو ڑکے چیئرمین محمد حیان جمالی ، سینئر وائس چیئرمین حاجی حاضر محمد خان ، اسماعیل خان اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔ا س موقع پر فضل رؤف ، سمیع اللہ ، فضل رحمن، نعمت اللہ ، امان اللہ ، عالم خان ، ہارون خان ، صادق خان ، شاہد اللہ ، فرمان اللہ ، امداد اللہ ، عبدالوہاب، عنایت اللہ خان ، معراج خان اور دیگر نے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمد حیان ، سینئر وائس چیئرمین حاجی حاضر محمد خان اور دیگر نے کہا کہ وفاقی حکومت مزید ٹال مٹول سے کام نہ لیں اور قبائلی علاقوں کو فی الفور خیبر پختونخواہ میں ضم کریں ۔انھوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کی مخالفت کرنیوالے کھبی بھی قبائل کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.