باجوڑایجنسی کے لوگوں نے وفاقی بجٹ کو مایوس کن قرار دیاہے

0

باجوڑایجنسی(قیاس خان) باجوڑایجنسی کے لوگوں نے وفاقی بجٹ کو مایوس کن قرار دیاہے ۔ باجوڑایجنسی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے وفاقی بجٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں قبائلی عوام کیلئے کچھ نہیں رکھاگیاہیں ۔ عوام کا کہنا ہے کہ اگر فاٹا کو این ایف سی ایوارڈ کے پیسے دئیے جاتے تو قبائلی عوام کی پسماندگی ختم ہوجاتی مگر وفاقی حکومت قبائلی عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اس مشکلات میں مزید اضافہ کررہی ہے ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گورنر کی جانب سے تین سال قبل اعلان کردہ دو ڈگری کالجز کے منصوبوں پر تین سال بعد بھی کام شروع نہ ہوسکا جبکہ موجود ہ گورنر کی جانب سے برنگ تخت ٹنل کے اعلان کردہ منصوبے پر بھی کام شروع نہ ہوسکا۔ عوام کے مطابق وفاقی حکومت نے فاٹا میں کوئی بڑا منصوبہ شروع نہ کیا ۔ اس کے علاوہ نحقی ٹنل اور مہمند روڈ منصوبوں کو تین سال بھی مکمل نہیں کیاجاسکا۔ عوامی حلقوں نے مسلم لیگ (ن) کے حکومت کو قبائلی عوام کیلئے زحمت قرار دیا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.