15رمضا ن المبارک کو ’’یوم یتیم ‘‘ منانے کا اعلان, صدر مولانا وحید گل

0

باجوڑ(قیاس خان)الخدمت فاؤنڈیشن فاٹا کا 15رمضا ن المبارک کو ’’یوم یتیم ‘‘ منانے کا اعلان ۔ مسلم ممالک کی تنظیم اوآئی سی (OIC) کے زیر اہتمام ورلڈ آرفن فورم نے یتیم بچوں کے مسائل کو اُجاگر کرنے کے لئے دنیا بھر میں 15رمضان المبارک کو ’’یوم یتیم ‘‘کے طورپر منانے کافیصلہ کیاہے اور ہر خاص وعام کو اپیل کی ہے کہ یتیم بچوں کے مسائل پر توجہ دینے کے لئے اپنا کردار اد اکرے ۔ رمضان المبارک کو ’’یوم یتیم ‘‘کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن فاٹا کے صدر مولانا وحید گل نے صحافیوں سے بات چیت میں اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے ناگہانی آفات سے بچاؤ ،صحت ، تعلیم ، صاف پانی ، کفالت یتامیٰ ،مواخات پروگرام اور دیگر سماجی خدمات کے حوالے سے ملک بھر میں خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔گزشتہ عشرے میں آنے والی ناگہانی آفات ، بدامنی کیخلاف جنگ، صحت عامہ کی سہولیات کی کمی اور روزمرہ حادثات کے باعث جہاں ہزاروں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،وہیں لاکھوں بچے بھی اپنے خاندان کے کفیل سے محروم ہوگئے اور معاشرے کے یتیم ٹہرے ۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونسیف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 42لاکھ بچے یتیم ہیں جن کی عمریں 17سال سے کم ہیں اور ان میں بڑی تعداد ایسے بچوں کی ہے جنہیں تعلیم وتربیت ،صحت اور خوراک کی مناسب سہولیات میسر نہیں ۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے ایسی نازک صورتحال کے پیش نظر 2012میں کفالت یتامیٰ پروگرام کے منصوبے کا آغاز کیا ۔اس وقت الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ’’آرفن فیملی سپورٹ پروگرام ‘‘کے تحت تمام صوبہ جات بشمول آزاد کشمیر ، گلگت وبلتستان اور فاٹا میں 6500یتیم بچوں کی کفالت کررہی ہے۔ الخد مت فاؤنڈیشن پاکستان کے اس کار خیر کو مزید وسعت دینے کے لئے وسائل کی ضرورت ہے جو معاشرے کی بھرپور تعاون کے بناممکن نہیں ہے اس لئے ہر صاحب استطاعت سے اپیل ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے جو یتیم بچوں کی کفالت کا بیڑہ اُٹھایاہے اس میں بھرپور تعاون کریں کیونکہ کفالت یتیم سے جنت کا حصول بھی اور رفاقت رسول ﷺ بھی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.