محسن انسانیت عبدالستار ایدھی کی آج پہلی برسی منائی جا رہی ہے

0

اج مشہورومعروف سماجی و فلاحی شخصیت عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی منائی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے ایدھی مرکز پشاور میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ایدھی کارکنان کے علاوہ عام شہریوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خانی کی گئی۔ مقررین نے اس موقع پر ایدھی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی خیبر تا کراچی ہی نہیں ساری دنیا کے مظلوموں بلکہ کل انسانیت کا درد محسوس کرتے تھے اس لیے انہوں نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔

ٹی این این کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سنٹر انچارج شیر گل کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب الگ ہی شخصیت کے مالک تھے اور ملک کے جس کونے میں بھی عوام تکلیف میں ہوتے تھے وہ ان کی دادرسی اور امداد کے لیے پہنچ جاتے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب کبھی فنڈز کی کمی ہوتی تو ایدھی صاحب خود سڑک پر جھولی پھیلا کر کھڑے ہو جاتے، انہیں بھیک کی بجائے چندہ لفظ کے استعمال کا کہتے تو ان کا جواب ہوتا کہ اپنے لوگوں کے لیے بھیک مانگتا ہوں۔

تقریب کے آخر میں مرحوم کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے شرکاء اور ایدھی کارکنوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مرحوم کے مشن کو جاری و ساری رکھیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.