تاریخ میں پہلی مرتبہ جمرود باب خیبر کے مقام پر اولمپیک کا عالمی دن منانے کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

0

جمرود(تاجدار عالم )جمرود سپورٹس کمپلیکس سے تاریخی باب خیبر تک اولمپیکس کے عالمی دن کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں کھلاڑیوں کے علاوہ تمام ایسوسی ایشن کے عہداروں ، قبائیلی مشران نے شرکت کی ریلی میں شرکاء نے ہاتھوں میں کھیلوں ،قبائیلی علاقوں میں امن کے حوالے سے نعرے درج تھے ریلی میں پاکستان ،پاک فوج اور قبائیلی عوام زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے ،ریلی کے شرکاء سے فاٹا اولمپیکس ایسوسی ایشن کے صد رشاہد خان شینواری،جنرل سیکرٹری رحمت گل افریدی،خیبر کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ان پیٹرن الحاج تیمور افریدی،خیبر کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد عامر افریدی ،اس موقع پر شاہد شینواری نے صوبائی اولمپیک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ اور سید عارف شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکے کوششوں کی وجہ سے بین الاقوامی معیار کے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں جو عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار سورش زدہ علاقے فاٹا میں پورے دنیا میں اولمپیکس کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار اولمپیک کا جنڈہ باب خیبر کے سامنے لہرایا گیا جسکی کی تصویر دنیا میں یادگار کے طور پر استعمال کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ریلی کا بنیادی مقصد قبائیلی علاقوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے عوام میں شعور جبکہ دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ قبائیلی علاقوں میں امن قائم ہو چکا ہے اور فاٹا اب ہر قسم کے مثبت سرگرمیوں کیلئے سازگار ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ قبائیلی علاقوں میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کھیلوں کے میدانوں کو اباد کرنا ہو گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.