ڈونلڈ ٹرپ کے بیان سے پاکستانی عوام اور فوج کی دل آزاری ہوئی ہے۔نیاز بہادر

0

جمرود(تاجدار عالم) دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور پاک فوج نے بے پنا ہ قربانیاں دی ہیں۔ امریکی صدراپنی بیان پر معافی مانگے ورنہ امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کرینگے۔ان خیالات کا اظہارخیبرایجنسی تحصیل جمرود کے رہائشی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دونوں ٹانگوں اور دونوں آنکھوں سے متاثرہ شخص اور ایف سی سے ریٹائرڈ سپاہی نیازبہادر نے جمرودپریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرپ نے پاکستان کے خلاف جو بیان دیا ہے اس میں پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں دئیے گئے قربانیوں کو حقیر نظروں سے دیکھا گیا ہے۔ پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دنیا میں سب سے زیادہ مالی اور جانی نقصان کیا ہے اور اب بھی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدراپنا ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے جو صدارت کے قابل نہیں رہے لہٰذہٰ امریکی عوام ان سے استعفٰی دینے کا مطالبہ کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.