ڈینگی بے قابو ہوکر باجوڑایجنسی تک پہنچ گئی ، دو مریض ہسپتال داخل

0

باجوڑایجنسی(قیاس خان) ڈینگی بے قابو ہوکر باجوڑایجنسی تک پہنچ گئی ۔ دو مریض ہسپتال داخل ۔ باجوڑایجنسی کے ہیڈکوارٹر ہسپتال خار میں دو مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہیں ۔ باجوڑایجنسی کے رہائشیوں عطاء الرحمان اور شکیل میں ڈینگی وائرس پایاگیاہے ۔ ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار باجوڑ کے ایم ایس ڈاکٹر قدوس آفریدی نے ڈینگی وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں افراد کراچی اور راولپنڈی سے ڈینگی وائرس ساتھ لائے تھے ۔ انھوں نے بتایا کہ دونوں مریضوں کو الگ وارڈ میں داخل کیاگیاہیں اور دوسرے مریضوں اور لوگوں سے دور رکھاگیاہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.