شکیل برکی کوجمرود سے فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔حضرت ولی آفریدی

0

جمرود( تاجدار عالم) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر ایجنسی کے صدر حضرت ولی آفریدی نے نائب تحصیلدار جمرود شکیل برکی کے تبادلے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرانے میں بلکل ناکام ہوچکے ہے۔جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نائب تحصیلدار ہونے کے باوجود وہ تحصیلدار کے منصب پر براجماں ہے ۔انہوں نے کہا کہ نائب تحصیلدار جمرود عوامی مسائل حل کرانے کی بجائے کار ریلیوں میں وقت ضائع کرتا ہے اور ہفتوں تک اپنے دفتر سے غائب رہتا ہے جسکے وجہ سے مسائل حل ہونے کے بجائے مزید شدت اختیار کر جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نائب تحصیلدار مسائل لیکر آنے والے لوگوں کی تضحیق کرتا ہے اس لئے اسے فوری طور پر تبدیل کیا جائے ۔حضرت ولی آفریدی نے کہا کہ اگر تحصیلدار شکیل برکی کو دس دن کے اندر اندر تبدیل نہ کیا گیا تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.