فاٹا سٹوڈنٹس فورم پاکستان کی جانب سے فاٹا اصلاحات پر گرینڈ جرگہ بلانے کا فیصلہ

0

باجوڑ ایجنسی(قیاس خان) فاٹا سٹوڈنٹس فورم پاکستان کی جانب سے فاٹا اصلاحات پر گرینڈ جرگہ بلانے کا فیصلہ۔جر گے میں تمام پارٹی لیڈز، فاٹا ایم این ایز، وکلاء، علاقائی مشران،مشہور نیوز اینکرز ، فاٹا سٹوڈنٹس اور یوتھ کے موجودگی میں فاٹا کی مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔کئی سالوں سے فاٹا کی عوام کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے، ہزارو نوجوان بے روزگار ہے، حکومت واضح کریں ہمیں پاکستانی مانتے ہے کہ نہیں، ان خیالات کااظہار فاٹا سٹوڈنٹس فورم پاکستان کے مرکزی چیئرمین ریحان زیب خان نے دیگر ساتھیوں خائستہ الرحمن آتش ، رحمان ولی احساس اور دیگر کے ہمراہ باجوڑ پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر فاٹا سٹوڈنٹس فورم کے دیگر رہنماؤں کیساتھ مختلف طلباء تنظیموں کے سربراہان اور طلباء کی ایک بڑی تعداد بھی موجودتھے ۔ ریحان زیب خان نے کہا کہ فاٹا سٹوڈنٹس فورم پاکستان کی جانب سے فاٹا اصلاحات اور فاٹا مستقبل کی حوالے سے ایک گرینڈ جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں قبائلی عوام کی مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ ریحان زیب خان نے کہاکہ حکومت فاٹا کی عوام کے ساتھ ادھر اُدھر کا معاملہ کر رہا ہے، کبھی رواج ایکٹ توکبھی آپریٹنگ آفیسر کی عہدے کا لالچ دیکر فاٹا کے عوام کے ساتھ جعلی سیاست کر رہے ہے، فاٹا ریفارمز کا مسلہ پچھلے دس سالوں سے چلتا آرہاہے، لیکن ان دس سالوں میں نہ تو کوئی کالج یا یونیورسٹی بنی اور نہ کوئی مقامی نوجوانوں کے روزگار کیلئے عملی اقدامات کے گئے، پچھلے مردم شماری سے پتہ چلتا ہے کہ فاٹا کے عوام کے ساتھ جعلی سیاست ہورہی ہے،551 لاکھ کو صرف55 لاکھ ظاہر کرنا ایک فراڈ ہے۔ فورم کے نمائندوں نے کہا کہ حکومت فاٹا کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے، ریفارمز کیلئے ڈیویلپمنٹ کے جو وعدے کے گئے تھے کسی کے پر عمل درامد نہیں ہوا، فاٹا کے ہزارو نوجوان بے روزگار ہے ، ہزارو بچے سکولوں سے باہر ہے، سڑکوں اور ہسپتالوں کا حال پوچھنے کی قابل نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے باضابطہ طور پر جے یو آئی کی چیئرمین مولانا فضل الرحمان، پختونخوہ عوامی پارٹی کی چیئرمین محمود خان اچکزئی اور مقامی عمائدین ( ملکانان) جوکہ فاٹا اصلاحات سے پورا متفق نہیں ہے، ہم نے جرگے میں مدعوں کیا ہے اور امید ہے وہ ضرور شرکت کرینگے، اس کی علاہ پاکستان تحریک انصاف کی چیئرمین عمران خان، جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق ،پیپلز پارٹی کی سینئر رکن اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، عوامی نیشنل پارٹی کے چیئرمین اسفندیارولی خان ، قومی وطن پارٹی کی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاوٗ، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء امیر مقام ، متحدہ قبائل پارٹی کی چیئرمین حبیب ملک اورکزئی ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوہ پرویز خٹک ، گورنر اقبال ظفر جھگڑا، فاٹا کی تمام ایم این آیز ، وکلا ء ، معروف نیوز اینکرز سلیم صافی، میجرجنرل امجد شعیب ،مطیع اللہ جان اور عامر لیاقت، اس کے علاوہ مشہور کرکٹر شاہد خان افریدی اور سماجی کارکن جاوید آفریدی ،سٹوڈنٹس اور یوتھ تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ فاٹا سٹوڈنٹس فورم پاکستان کے نمائندو ں کے مطابق ابھی تک کئی پارٹی رہنماوٗں سے ملاقاتیں ہوچکے ہیں اور سب کے سب نے جرگہ میں شرکت کی ساتھ ساتھ بھر پور تعاون کی یقین دہانی بھی کی ہے۔ یہ گرینڈ جرگہ ملکی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، اور قبائل کی ترقی اور خوشحالی کا وسیلہ بھی بننے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.