پہلا کوہ نور کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوا

0

باجوڑ ایجنسی(قیاس خان) کوہ نور گروپ کے جانب سے منعقد ہ پہلا کوہ نور کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی نجیب اللہ خان فرزند سابق گورنر خیبر پختون خواہ انجینئرشوکت اللہ خان تھے۔ باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں فائنل میچ دیکھنے کیلئے ہزاروں شائقین کرکٹ موجود تھے۔ فائنل میچ میں نیشنل کرکٹ کلب نے الیون سٹار کو شکست دی۔فائنل میچ کے دوران رنگارنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں گورنر ماڈل سکول کے بچو ں نے قومی ترانہ اور ملی نغمہ پیش کیا۔جبکہ گورنمنٹ مڈل سکول ترخو کے بچوں نے پی ٹی شو کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر جمناسٹک کا بھی زبر دست مظاہر ہ کیا گیا اور کھلاڑیوں نے لوگوں سے داد حاصل کی۔ تقریب میں باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیٹیکل تحصیلدار اور باجوڑلیویز اہلکاروں کے لے خصوصی دعاکی گئی۔کوہ نور کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپانسر نجیب اللہ خان نے اس موقع پر کہا کہ باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں ایک خوبصورت ہاسٹل تعمیر کیا جائے گا اور ساتھ ہی کرکٹ گراونڈ میں کرسیاں نصب کی جائے گی۔

باجوڑایجنسی میں کئی ہفتوں سے جاری پہلا کوہ نور کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابق گورنر خیبر پختونخواہ انجینئر شوکت اللہ خان کے فرزند نجیب اللہ خان تھے ۔ فائنل میچ میں نیشنل الیون نے الیون سٹار کو ہرادیا۔

Posted by Bajaur Times on Sunday, September 17, 2017

انھوں نے کہا کہ سابق گورنر انجینئر شوکت اللہ خان جب سپورٹس منسٹر تھے تو ا نھوں نے باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں بے نظیر اِن ڈور گیمزحال بھی تعمیر کیا تھا۔انھوں کہا کے میرے والد کے دور میں فاٹا کو ایک الگ ریجن کا درجہ دیا گیا تھا اور پہلی مرتبہ فاٹا میں اولمپیکس گیمز کا آغاز کیا گیاتھا۔ اس موقع پر انھوں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور وِنر کیلئے پچاس ہزار جبکہ رنر اپ ٹیم کے لئے پچیس ہزار روپے نقد ا نعام دیا۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین، میڈیا کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کے علاوہ کثیر تعداد میں شائقین کرکٹ نے فائنل میچ کے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.