بی ایس 4ایئرز کامرس کلاسز شروع کرنے کا اعلان کردیا

0

باجوڑ ایجنسی(قیاس خان) گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ اینڈ سائنسزز خار باجوڑ نے اگلے سیشن سے 4 ایئرز بی ایس کامرس کلاسز شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ پرنسپل پروفیسر بخت منیر صاحب آبادی نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں ہم نے حکام بالا سے رابطہ کیااور بہت جلد منظوری حاصل کرکے انٹرسائنس اور بی کام کلاسز کی طرح بی ایس کامرس کے کلاسز شروع کرکے فاٹا کے تاریخ میں ایک نیا باب رقم کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس بارے میں ہمیں گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا ، ای سی ایس فاٹا ڈاکٹر فداء وزیر ، ڈائریکٹر فاٹا ارشد فاروق ، ڈی جی کامرس پروفیسر ندیم اور اے ڈی زرغون شاہ کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ اور انشاء اللہ ہم جی سی ایم ایس خار کو فاٹاکا بہترین کالج بناکر دم لیں گے۔
یاد رہے !کہ آل ٹیچر کوآرڈینشن کونسل باجوڑ ۔نئی صوبائی تعلیمی ایکٹ کے خلاف آل ٹیچر کوارڈینشن کونسل باجوڑ کا ایک اہم اجلاس حاجی امان اللہ کی صدارت میں خار باجوڑ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں آل ٹیچر کوآرڈینشن کونسل باجوڑ ایجنسی کے جائنٹ سیکرٹری تاثیر جان ، پریس سیکرٹری محمد ادریس ، فنانس سیکرٹری سید معروف جان ، سینئر رہنما سلطان زیب آف ارنگ ، نائب صدر فضل بادشاہ ، فضل وہاب ، واہب جان اور دوسرے اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جس میں اس ایکٹ کو اساتذہ دشمن قرار دیا گیا۔ اور فیصلہ کیا گیا کہ اساتذہ کی تنظمیں اس ایکٹ کو نافذ نہیں ہونے دیں گے۔ آل ٹیچر کونسل باجوڑ کو آل فاٹاٹیچر کے صدر خان ملک کی کال کا انتظار ہے اور ان کی کال پر لبیک کہے گی۔ اس موقع پر باجوڑ ماموند دھماکے کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور پولیٹیکل تحصیلدار فواد علی اور دیگر شہداء کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی بھی کئی گئی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.