صدر مقام خار میں دیوار گرنے سے سات افراد جاں بحق جبکہ 7زخمی ہوگئے ہیں

0

باجوڑایجنسی ( قیاس خان ) باجوڑایجنسی کے صدر مقام خار میں دیوار گرنے سے سات افراد جاں بحق جبکہ 7زخمی ہوگئے ہیں۔جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ پیر کے صبح تقریباََ7بجے باجوڑایجنسی کے صدر مقام خار میں نوابزادہ شمس الوہاب خان عرف خان پاچہ کے قلعے کا بڑا دیوار ابراہیم اور منیر نامی افراد کے گھروں پر آگری جس کے نتیجہ میں دونوں گھروں کے مجموعی طور پر 14 افراد ملبے تلے دب گئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد اور لیویز اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں کے دوران 7 افراد کی لاشیں جبکہ7 کو زخمی حالت میں نکال کر خار ہسپتال منتقل کردیا۔حادثے کے نتیجے میں سات افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 7افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ ایک شدید زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں جس کو علاج کیلئے پشاور منتقل کیاگیا ہے۔ اس افسوسناک واقعے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالوں میں عباد اللہ ولد ابراہیم ، سمعیہ دختر حمید اللہ، مسکا دختر زاہد ، عالیہ زوجہ ابراہیم ، صفیہ دختر حمید اللہ ، حمید ولد منیر اور زاہد نامی شخص کا ایک بیٹا بھی شامل ہیں ۔ زخمی ہونیوالوں میں زاہد ولد منیر ، ماجد ولد زاہد ، گل بی بی زوجہ حمید اللہ ، شکیلہ زوجہ زاہد ، ابراہیم ولد گل، واحد ولد ابراہیم اور زاکر ولدمنیر شامل ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.