باجوڑایجنسی میں مٹی کا تودہ گرنے سے (7) بچے جاں بحق ۔ 2زخمی

0

باجوڑایجنسی (قیاس خان) باجوڑایجنسی میں مٹی کا تودہ گرنے سے (7) بچے جاں بحق ۔ 2زخمی جمعہ کے روز باجوڑایجنسی کے تحصیل اتمانخیل علاقہ گردئی گنداؤ میں بچیاں مٹی کے کھدائی میں مصروف تھیں کہ اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے بچیاں ملبے تلے دب گئی ۔ واقعے کے اطلاع ملتی ہی مقامی لوگ اور پولیٹیکل انتظامیہ کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے امدادی سرگرمیاں شروع کرکے لاشوں کو نکال دیا ۔ واقعے کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق جبکہ دو افرادزخمی ہوگئے ہیں ۔ جاں بحق ہونیوالوں عبداللہ ، عزما، سائرہ ، سائمہ ، ثناء ، فاطمہ ، زینت بی بی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں کائنات اور افسانہ شامل ہیں ۔ دریں اثناء حکام کے مطابق مذکورہ علاقے کے لوگوں کو بار بار منع کیاگیاتھا کہ وہ اس علاقے سے مٹی نہ نکالیں کیونکہ کسی بھی وقت حادثہ رونما ہوسکتاہے ۔ لیکن بار بار منع کرنے کے باوجود بھی لوگ باز نہ آئیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.