ایف سی آر کی مخالفت, فاٹا کے صوبے میں انضمام کا مطالبہ سارے قبائلی عوا م کا متفقہ آواز ہے ۔قاری عبدالمجید

0

ایف سی آر کی مخالفت اور فاٹا کے صوبے میں انضمام کا مطالبہ سارے قبائلی عوا م کا متفقہ آواز ہے ۔قاری عبدالمجید امیر جماعت اسلامی باجوڑ
ان خیالات کااظہار انہوں نے باجوڑایجنسی کے صدر مقام خار میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ قاری عبدالمجید نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے اُس بیان کی مذمت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ صوبے میں انضمام کا مطالبہ کرنیوالے لوگوں کا تعلق فاٹا سے نہیں ہیں ۔ قاری عبدالمجید نے کہا کہ سارے قبائلی عوام کا متفقہ آواز ہے کہ فاٹا سے ایف سی آر کا ظالمانہ قانون فی الفور ختم کرکے قبائلی علاقوں کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کیاجائیں ۔ انھوں نے کہا کہ فاٹا کے مستقبل کیلئے جتنے بھی کمیشن یا جرگے بنے ہیں تو ساروں نے یہی فیصلہ دیاہے کہ ایف سی آر ایک ظالمانہ قانو ن ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فاٹا کے سابق اور موجودہ سب پارلیمنٹرینز ایف سی آر کے مخالف اور فاٹا کے صوبے میں انضمام کے حق میں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم کسی سپریم کونسل کو نہیں مانتے کیونکہ کچھ لوگ قبائلی عوام کو ایک نئے آزمائش میں ڈالنا چاہتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن الگ صوبے کی بات کرتاہے لیکن اُس کیلئے پارلیمنٹ میں آئینی ترمیم نہیں لاتے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.