جمرود سپورٹس کمپلیکس میں آل فاٹا انٹر سکولز سپورٹس گالے کا آغاز

0

جمرود ( تاجدار عالم) جمرود سپورٹس کمپلیکس میں زیر اہتمام محکمہ کھیل و ثقافت فاٹا اور فاٹا سیکر ٹریت آل فاٹا انٹر سکولز سپورٹس گالہ کا باقاعدہ افتتاح کیا گیاجسمیں پورے فاٹا اور ایف آر ز سے ایک ہزار سے زائد مختلف سرکاری سکولوں کے طلباء آٹھ مختلف کھیلوں جسمیں کرکٹ، فٹبال،ولی بال، باسکٹ بال، ہاکی، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اوراتھلیٹکس شامل ہیں۔ تقریب کا افتتاح مہمان خصوصی اے سی ایس فاٹا سکندر قیوم نے کیا جبکہ اس موقع پر انکے ساتھ پی اے خیبر خالد محمود، ڈائریکٹر فاٹا سپورٹس محمد نواز،ڈائریکٹر ایجوکیشن فاٹا ہاشم خان، اے ای اوخیبر جدون وزیراورسپورٹس منیجر خیبر راحد گل کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سکندر قیوم نے کہا کہ اس گالہ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا اور تعلیم کیساتھ ساتھ ذہنی و جسمانی نشو نما میں مدد ملی گی۔ خالد محمود نے کہا کہ اس گالے کا بنیادی مقصد کھیل کے ذریعے امن ، صحت اور مثبت تفریح کو فروغ دینا ہے۔واضح رہے کہ اس ایک ہفتے تک جاری رہنے والے سپورٹس ایونٹ پر کل ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے صرف کیے جائینگے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.