ملک خداداد کے لئے کسی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ مولانا ذاکراللہ

0

باجوڑ (قیاس خان )ملک خداداد کے لئے کسی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ حلقہ باجوڑکے مسؤل مولانا ذاکر اللہ نے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ باجوڑایجنسی میں مدارس اسلامیہ کے مہتممین حکومت کے ساتھ ہر قسم تعاون کے لئے تیار ہیں، ترجمان مدارس باجوڑمولانانورالحق کے مطابق باجوڑ میں وفاق المدارس کے ساتھ ملحق مدارس کی تعداد 109اور ان میں پڑھنے والے طلبا و طالبات کی تعداد چارہزار ہیں۔ مسؤل وفاق مولاناذاکراللہ نے مزید کہا کہ ہم رجسٹریشن کے لئے ہر وقت تیار ہیں، اور جو ہدایات مرکزی صدر اور ناظم وفاق دیتے ہیں اسی کے مطابق ہم اپنے مدارس کے رجسٹریشن کریں گے۔ منعقد اجلا س میں باجوڑ کے تمام مدارس کے مہتمین اور نظماء نے شرکت کی۔ مسؤل وفاق نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس ملک کی حفاظت کے مدارس اور علماء کرام کسی قسم قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔تعلیم وتربیت کے باری میں مولانانورالحق نے کہا کہ مدراس کی تربیت اپنے مثال آپ ہیں انہتائی نظم ونسق کے ساتھ ان مدارس کے امتحان ہوتے ہیں جن میں کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعات، نقل جیسے مکروہ کام نہیں ہوتے، اور یہ ہمیں اسلاف کی طرف سے ملے ہوئی تربیت کی نتائج ہیں۔اجلاس کے آخر میں ملک خداد کے سلامتی وترقی ، علماء کرام کی حفاظت، مدارس کے نشونما کے لیے دعاکی گئیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.