دسمبر سے قبل اگر ایف سی آر ختم نہ کیا گیا، اسلام آباد تک لانگ مارچ کریں: امیر حاجی سردار خان

0

باجوڑ (قیاس خان )جماعت اسلامی حلقہ قبائل کے امیر حاجی سردار خان نے کہا ہے کہ 10 دسمبر سے قبل اگر ایف سی آر ختم نہ کیا گیا اور فاٹااصلاحات کو نافذ نہ کیاگیا تو ہم اسلام آباد تک لانگ مارچ کریں گے۔قبائلی عوام کی ترقی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں 7 فیصد حصہ مختص کیا جائے۔ باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی فاٹا حاجی سردار خان،امیر باجوڑ قاری عبد المجید،محمد حمید صوفی،حاجی صاحب الرحمان اور دیگر نے کہا کہ حکومت فاٹا اصلاحات کے عملی نفاذ میں مخلص نہیں ہیں اور ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے ۔ اپنے خطاب میں حاجی سردار خان نے کہا کہ موجودہ حکومت ایف سی آر کے خلاف نوے فیصد قبائلی عوام کے آواز کو دبا دیتی ہیں جس سے موجودہ حکومت کی جمہوریت پر یقین رکھنے کے دعوے محض دکھاوا ہے اُنہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اگر 10 دسمبر تک تمام قبائلی علاجہ جات سے ایف سی آر کو مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان نہیں کرتی تو اسلام آباد کے طرف مارچ کرینگے
اُنہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوراڈ میں قبائل کو 3 فیصد حصہ دینا ظلم و ذیادتی ہے ہم قبائلی عوام کے تعمیر و ترقی کیلئے 7 فیصد حصے کا مطالبہ کرتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ مارچ کا آغاز باب خیبر سے کیا جائے گا اور اس کیساتھ پشاور،پبی،نوشہرہ اور صوابی کے پریس کلبوں میں احتجاج بھی ریکارڈ کیا جائے گا اُنہوں نے تمام سیاسی جماعتوں،فاٹا یوتھ کے تنظیموں کو جماعت اسلامی کیساتھ اس مارچ میں شرکت کرنے کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پر جمعیت طلبہ کے اراکین بھی موجو د تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.