ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے باجوڑ بلڈ ارگنائزیشن کے پروگرام کا انعقاد

0

ویب ڈیسک

ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال خار میں باجوڑ بلڈ ارگنائزیشن خار کا ایک پُروقار پروگرام کا انعقادہوا جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر نصیب گل( ایم ایس) تھے جس میں باجوڑ بلڈ ارگنائزیشن کے ممبرز نے شرکت کی ،جس میں ۲۰ نئی افرادکو ممبر شپ دے دی گئی ۔اس موقع پر ہیڈکوارٹر ہسپتال، باجوڑبلڈ ارگنائزیشن کے جی ایس صدام حسین نے اپنے بیان میں پولٹیکل ایجنٹ سے مندرجہ ذیل مطالبات کیے کہ ارگنائزیشن کو بلڈ چیکنگ کٹ فراہم کی جائے ،بلڈ چیکنگ ٹریننگ کے لئے موثر اقدامات کی جائے ،ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جائے،بلڈ بینک کی مکمل طور بحالی کی جائے ،ادارے کو بلڈ بینک میں یونٹ دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ ارگنائزیشن نے نئی کابینہ کا اعلان بھی کیا ،جس کے مطابق ارگنائزیشن کے پریزیڈنٹ امین اللہ ، وائس پریزیڈنٹ معروف خان ، رابطہ سیکرٹری امین اللہ ، بلڈ سیکرٹری داؤد خان ،پریس سیکرٹری ظاہر اللہ ، سینئر وائس پریزیڈنٹ شاکراللہ ،فرسٹ ایڈ پرسن طاہر خان ،اسسٹنٹ سیکرٹری ضیاء اللہ ،فائننس بادر خان ، جوئن سیکر ٹری سلمان وغیرہ مقرر کیئے گئے ،پروگرام کے اختتام پر اے پی ایس کے شہداء کے لئے خصوصی دعا ء کا بھی اہتمام کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.