قبائیلیوں کے قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، بہت جلد فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کیا جائیگا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

0

جمرود ( تاجدار عالم) جمرود سپورٹس کمپلیکس میں تیسرا گورنرآل فاٹا سپورٹس گالا کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقا ن عباسی نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز اور قبائیلی عوام نے اس ملک کی حفاظت کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج فاٹا میں مکمل طور پرامن قائم ہوچکا ہے جسکا منہ بولتا ثبوت تیسرا سپورٹس گالا کا انعقاد ہے۔ قبائیلی عوام کی لازوال قربانیوں کو سلام کرتے ہیں۔فاٹا کے نوجوانان خداد صلاحیتوں کے مالک ہیں جو ہر میدان میں نمایاں کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ قبائیلی نوجوانوں کو وہ تمام سہولیات فراہم کی جائیگی جو ملک کے دوسرے نوجوانوں کو حاصل ہیں۔فاٹا کے حوالے وزیراعظم نے کہا کہ بہت جلد فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرینگے کیونکہ اب انگریز کی بنائے ہوئے کا لے قانون ایف سی آرکے خاتمہ کا وقت آگیا ہے۔ گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑانے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا ملک کے محافظوں اور سرفروشوں کی سرزمین ہے ۔ قبائیلی عوام نے کشمیر سے لیکر ملک کی مغربی سرحدات تک کی حفاظت کی ہے اور مرتے دم تک کرینگے ۔ تعلیمی اداروں کی تباہی سے ہمارے قبائیلی نوجوانوں کے دلوں سے تعلیمی وابستگی کو ختم نہیں کیا جاسکتا اور یہی وجہ ہے کہ فاٹا کے طلباء و کھلاڑی ہر میدان میں نمایا ں پوزیشن حاصل کررہے ہیں ۔اس موقع پر فاٹا پارلیمانی لیڈر حاجی ناصر خان اور الحاج شاہ جی گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ قبائلی علاقوں میں بھی ملک کی دوسرے حصوں کی طرح ترقی کا جال بچھایاجائے ۔تیسرا گورنر سپورٹس گالا کے افتتاحی تقریب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا ، وزیر داخلہ احسن اقبال ، وفاقی وزیر غالب وزیر، وزیراعظم کے مشیر امیرمقام ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چےئرپرسن ماروی میمن ، ڈپٹی سپیکر جاوید مرتضی ، ائی جی ایف سی وسیم اشرف ، فاٹا پارلیمنٹرین ، اے سی ایس فاٹا سکندر قیوم ، کمشنر پشاور فخر عالم ، پی اے خیبر خالد محمودسمیت قومی مشران اور کثیر تعدا د میں عوام نے شرکت کی ۔قبائلی روایات کے مطابق الحاج شاہ جی گل نے وزیراعظم کو پگڑی پہنائی جبکہ گورنر خیبر پختونخوا نے جمرود کو ٹاؤن کا درجہ دینے اور سپورٹس جمنیزئم بنانے کا اعلان کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.