نجی سیکورٹی اہلکاروں کی معمولی تکار پر ڈرائیور پر فائرنگ

0

باجوڑ ، نجی سیکورٹی اہلکاروں کی معمولی تکار پر ڈرائیور پر فائرنگ ، عوام نے احتجاجاً روڈ بلاک کردیا
تفصیلات کے مطابق ایجنسی کے دوسرے بڑے تجارتی مرکز عنایت کلے بازار بائی پاس پر بازار میں تعینات نجی سیکورٹی اہلکاروں کی روڈ پر کھڑی گاڑی کے ڈرائیور کے ساتھ معمولی تکرار کے بعد فائرنگ ، فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی ، فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بعد ازاں عوام اور ڈرائیوروں نے احتجاجاً روڈ ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا ، جس کے باعث کافی دیر تک ٹریفک کی روانی معطل رہی ، اس موقع پر عوام نے نجی سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف نعرہ بازی بھی کی ۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے بروقت موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پالیا۔ اور واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.