35 گلیوں کوچوں میں کھیلنے والے ٹیموں میں کرکٹ،فٹبال اور بیڈمنٹن کا سامان تقسیم کیا

0

جمرود ( تاجدار عالم ) خیبر ایجنسی خیبرسپورٹس اینڈ ویلفیئر فورم کے زیر اہتمام جمرود اور باڑہ تحصیل سے تعلق رکھنے والے 35 گلیوں کوچوں میں کھیلنے والے ٹیموں میں کرکٹ،فٹبال اور بیڈمنٹن کا سامان تقسیم کیا گیا.جمرود گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شہید عبد العظم آفریدی میں منعقدہ ایک تقریب جس میں ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا محمد نواز,ایجنسی سپورٹس مینجر راہد گل ملاگوری,خیبرسپورٹس اینڈ ویلفیئر فورم کے چیئر مین معراج آفریدی,پاکستان تحریک انصاف جمرود کے رہنماء جمال آفریدی,شہزاد آفریدی اور بڑی تعداد میں کھلاڑی بھی شامل تھے.اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا کا کہنا تھا کہ ہم ہر اس بندے اور تنظیم کامدد کرینگے جو فاٹا میں کھیل کے بہتری کے لئے سنجیدہ ہونگے اور ہماری یہ کوشش ہے کہ ہم فاٹا میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو باہر لائے اور عالمی دنیا کو دکھائے کہ جن لوگوں کو آپ لوگ دہشت گردی کے نام سے جانتے ہو وہ اصل میں امن پرست ،لوگوں سے پیار کرنے والے ، دنیا میں کھیل کے نام پر امن و خوشحالی لانے والے لوگ ہیں ۔ انہوں نے کھیلوں کے حوالے سے خیبر سپورٹس اینڈ ویلفیئر فورم اور معراج آفریدی کے کاوشوں کی خوب تعریف کی.اس موقع پر خیبر سپورٹس اینڈ ویلفیئر فورم کے چیئرمین معراج آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم خیبر ایجنسی سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لائنگے اور تمام غریب کھیلا ڑیوں کے ساتھ مدد جاری رکھے گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.