خیبر ایجنسی کی طلباء بہت ذہین ہیں لیکن انکو مناسب مواقع دینے کی ضرورت ہے۔ الحاج شیر مت خان

0

جمرود (تاجدار عالم) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے دی بریلینٹ ایجوکیشن سسٹم ہائی سکول میں سالانہ دن منانے کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جسکے مہمان خصوصی آزاد امیدوارالحاج شیرمت خان جبکہ دیگر مہمانوں میں فخر عالم، اکرام الدین، حاجی گل باد، نہار گل اور علاوالدین تھے۔ تقریب میں طلباء، والدین اور علاقائی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکے بعد طلباء نے نعت، نظم، تقاریر اور خاکوں سے شرکاء کو محظوظ کیے۔نہار گل نے کہا کہ کوئی بھی ملک تعلیم کے بغیر ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتی اور ہمیں خوشی ہیں کہ ہم اس سارے مرحلے میں اپنا کردار جدید تعلیمی تقاضوں کے مطابق سرانجام دے رہے ہیں اور تعلیم کو عام کر رہے ہیں۔علاوالدین نے کہا کہ اس طرح تقریبات کے انعقاد سے طلباء کی نہ صرف حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ مزید آگے بڑھانے کا مادہ پیدا ہوتا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی شیرمت خان نے کہا کہ خیبر ایجنسی کی طلباء بہت ذہین ہیں لیکن انکو مناسب مواقع دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے چوالیس میں گزشتہ پندرہ سالوں میں منتخب نمائندوں نے کوئی بھی اجتماعی ترقی کا کام نہیں کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منتخب ہونے کے بعد علاقہ میں درپیش تمام مسائل سمیت تعلیمی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا۔ سکول میں جماعت ہشتم کے محمد عمر اور جماعت ہفتم کے ساجد اللہ نے پہلی، جماعت پنجم کے جمشید نے دوسری اور جماعت چہارم کے منتاشاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.