باجوڑ شاہ نری گرلز مڈل سکول میں بجلی اورپانی کے عدم دستیابی کے باعث طالبات احتجاجی مظاہرہ

0

باجوڑ: سید عمران سے۔باجوڑ شاہ نری گرلز مڈل سکول میں بجلی اورپانی کے عدم دستیابی کے باعث طالبات احتجاجی مظاہرہ ۔۔سکول کے کوارٹرز میں تعینات سکول میڈم اور اُستانیوں نے سکول کے پانی کی ٹینکی پر قبضہ جمایا ہوا ہیں ۔بچیاں گھروں سے بوتلوں میں پانی لانے پر مجبور ۔محکمہ ایجوکیشن بے بس ۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے علاقے شاہ نری میں واحد گرلز مڈل سکول میں پانی ،بجلی اور فلش سسٹم کے عدم دستیابی سے طالبات کو مشکلات کا سامنا ہیںاس وجہ سے سکول کے طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ طالبات کے والدین نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سکول میں تو بجلی موجود ہیں لیکن وہ صرف سکول میں قائم تین کوارٹرز تک محدود بنایا گیا ہے اور کوارٹرز میں رہائش پذیر استانیوں نے سکو ل میں قائم واٹر ٹینکی پر قبضہ کیا ہوا ہے اور بچیوں کو اس ٹینکی سے پانی نہیں دے رہے ہیں جس کے وجہ سے ہمارے بچیاں اس شدید گرمی میں پیاس سے نڈھال ہو رہے ہیں والدین نے شکایت کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ مذکورہ سکول میں پانی کی عدم موجودگی کی وجہ سے فلش سسٹم مکمل طور پر بند ہو چکا ہیں اور بچیاں صبح گھروں سے بوتلوں میں پانی لے جا رہے ہیں یاد رہے کہ والدین نے محمکہ ایجوکیشن کو مذکورہ سکول میں پانی ،بجلی اور فلش سسٹم کو فعال بنانے کے مطالبات کئے ہیں لیکن محکمہ ایجوکیشن نے ابھی تک کوئی خاص ایکشن نہیں لیا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.