ہارون بشیر بلورکی شہادت پختون قوم کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے، نثار مومند

0

عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر نثار مومندنے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان ہارون بشیر بلور کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے این پی ایک مدبر اور باصلاحیت سیاستدان سے محروم ہو گئی ہے ، مرحوم پارٹی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء شاید ہی کبھی پُر ہو سکے گا، اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ہارون بلور کی قربانی رنگ لائے گی، پختون قوم کی بیداری کا وقت ہے اور انہیں احساس ہونا چاہئے کہ عوامی نیشنل پارٹی ہی پختون قوم کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن کے پیروکاروں کی قتل عام کی جارہی ہیں ، پختون قوم کاخواب غفلت سے بیدار ہونے کا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی کی کامیابی پختون قوم کی بقاء کی ضمانت ہے۔ انہوں نے ضلع بھر میں پروگراموں کو ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ تین دن تک تمام الیکشن دفتروں میں ہارون بلور کی شہادت کے لیے قرآن خوانی کی جائے گی اور تین دن تک سوگ منایا جائے گا۔ انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی ضلع مومند ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور یہ ہم سب کا مشترکہ دکھ ہے ،انہوں نے کہا کہ قومی تحریک میں مرحوم کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اور جمہوریت کی بقاء کیلئے جو قربانیاں انہوں نے دی ہیں وہ تاریخ کا ایک روشن باب ہیں ، انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی اور کہا کہ ہارون بشیر بلور اے این پی کاگرانقدر سرمایہ تھے اور ان کی پارٹی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.