پولیو سپر وائزر محمد بشیر انصاف کے منتظر

0

باجوڑ :پولیو ڈیوٹی کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔پانچ روز گزرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی ۔علاقے کے بااثر شخصیت کے کارندوں نے تشدد کیا ۔ایجنسی سرجن اور انتظامیہ کوئی ایکشن نہیں لے رہا ۔پولیو سپر وائزر محمد بشیر کا پر ہجوم پریس کانفرنس میں اظہار خیال ۔

باجوڑ گزشتہ دنوں تحصیل ماموند کگہ لنڈئی کے رہائشی محمد بشیر نے خار میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں پولیو سپر وائزر کے طور پر کام کر رہا ہو لیکن گزشتہ دنوں جب اپنے ٹیم کے ہمراہ سی ایچ سی ہسپتال پولیو میٹنگ کے انعقاد کیلئے پہنچا تو علاقےکے بااثر ملک کے کارندوں نے وہاں پر تشدد کا نشانہ بنایا جس پر سر میں شدید چھوٹے آئیں اور ہسپتال منتقل کیا گیا

مزید :پولیوں سوشل موبلائزر پر قاتلانہ حملہ ۔محمد بشیر شدید زخمی

تشدد کے بعد ہم نے متعلقہ تحصیلدار کے دفتر میں واقعے کی رپورٹ درج کرائی اور اپنے کنسرنڈ ڈیپارٹمننٹ کے ذمہ دار شخصیت ایجنسی سرجن اور اپنے دفتر کو بھی واقعے سے آگاہ کیا لیکن بدقسمتی سے آج تک ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی اس لئے عمل میں نہیں لائی جا رہی کہ ملزمان علاقے کے بااثر شخصیات ہیں

انہوں نے کہا کہ ایجنسی سرجن نے کل علاقے کا دورہ کیا ہے لیکن وہ دورہ بھی کاغذی کاروائی تک محدود رہا یاد رہے کہ مزکورہ واقعے کے رونماء ہونے کے بعد مخالف فریق نے محمد بشیر پر مس کنڈکٹ اور ڈیوٹی کی دوران من مانیوں کا الزام لگایا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.