باجوڑ یوتھ جرگے کے حلف برداری تقریب کا اہتمام

0

باجوڑ یوتھ جرگہ فاٹا مرجر کے بعد قبائلی اضلاع میں فوری طور پر اصلاحات کے نفاذ کیلئے کام کرے گی ۔حکومت سے قبائلی اضلاع میں جلد اصلاحات لانے، یہاں عدالتی نظام قائم کرنے سمیت این، ایف، سی ایوارڈ میں حصہ دینے کا مطالبہ ۔باجوڑ یوتھ جرگے کے حلف برداری کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی سیاسی پارٹیوں کے قائدین سمیت،،، ٹرائبل یوتھ جرگے،،،،، کے عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی قائدین نے،،، باجوڑ یوتھ جرگے. ،،،،، کیساتھ علاقائی مشکلات میں بھرپور ساتھ دینے کا وعدہ کیا

۔اس موقع پر پی، پی، پی کے صدر اورنگ انقلابی، عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری گل افضل خان، پی، ٹی، آئی کے صدر ڈاکٹر خلیل، جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر محمد حمید صوفی، سابقہ ایم، این، اے شہاب الدین خان، جنرل سیکرٹری پی، ٹی، آئی حاجی سید احمد جان و دیگر نے کہا کہ ایف سی آراور آئی جی آر قوانین کے خاتمے اور فاٹا مرجر کے بعد یہاں کوئی بھی قانونی سسٹم فعال نہیں جس سے عوام کو مشکلات درپیش ہیں ۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمارے ساتھ بہت سے سرکاری عمارات خالی پڑے ہیں اس لئے قبائلی اضلاع کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے یہاں جوڈیشری سسٹم کو جلد سے جلد فعال بنا دیا جائے ۔
تقریب میں ٹرائبل یوتھ جرگے کے اراکین نظام الدین خان، عامر آفریدی، عبدالقادر وزیر، اکبر علی آفریدی، ارشاد صافی، سید صافی، اختر گل، نثار باز و دیگر نے باجوڑ یوتھ جرگے کابینہ کو ہر قسم سپورٹ دینے کا وعدہ کیا ۔آخر میں نو منتخب کابینہ سے حلف لیا گیا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.