ولی عہد محمد بن زاید مختصر دورے کے بعد واپس وطن روانہ

0

ابو ظبئی کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان پاکستان کے ایک روزہ دورے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں ۔

نورخان ایئر بیس پر معزز مہمان کو پرنسپل انفارمیشن افسر میاں جہانگیر نے دورے کا البم پیش کیا ۔ وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان کو الوداع کیا ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ ولی عہد کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کودوسرا گھرسمجھتے ہیں، دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آئل ریفائنری کے قیام کے حوالے سے بات چیت حتمی مراحل میں ہے ۔

اس سے پہلے آج اتوار کو جب معزز مہمان پاکستان پہنچے تو نور خان ایئر بیس پر وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ معزز مہمان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

بعد میں ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کے اعزاز میں ایوان وزیراعظم اسلام آباد میں باضابطہ خیر مقدمی تقریب ہوئی۔

شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر یہ دورہ کیا ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کے درمیان تین ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ تیسرا رابطہ ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی نوعیت کے برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.