مسئلہ حل ہونے کے بجائے دشمنی کی شکل اختیار کرگیا ، ڈی سی فوری ایکشن لیں

0

باجوڑ میں کوئی قانون لاگو نہیں لیکن گرفتاریاں کس قانون کے تحت ہورہی ہے، ضلعی انتظامیہ افہام و تفہیم سے دونوں قوموں کے درمیان مسئلہ حل کرائیں۔
باجوڑتحصیل اتمان خیل کے علاقے مانو ڈھیری میں پہاڑی اور جنگل کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا ، گذشتہ رات کئی گھنٹوں کی فائرنگ کے بعد انتظامیہ نے ہمارے 26افراد کو گرفتار کرلیا ، انتظامیہ کے کچھ اہلکار مسئلے کو حل کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں جس کے وجہ سے مسئلہ حل ہونے کے بجائے دشمنی کی شکل اختیار کرگیا ، ڈی سی فوری ایکشن لیں ، بصورت دیگر ہم پیر کے روز سے ہم بھرپور احتجاج کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار اتمان خیل کے قوم پائندہ خیل اور عمر خیل کے مشران حاجی طور گل ، عمر رحمان ، تاجبر خان ، گل ملاجان ، زیگرورخان نے باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.