باجوڑ میں انڈیا مردہ باد ریلی ہزاروں قبائلیوں کی شرکت، مودی کا پتلا نذر آتش ۔

0

باجوڑ: ہندوستان کشمیر میں ظلم و بربریت کے ذریعے کشمیریوں کی آذادی اور خودارادیت سلب نہیں کر سکتا ۔ان خیالات کا اظہار قبائلی ضلع باجوڑ کے مرکزی شہر خار میں انڈیا مردہ باد احتجاجی مظاہرے سے باجوڑ سیاسی اتحاد، تاجر برادری، طلباء تنظیموں، یوتھ جرگہ اور سول سوسائٹی کے رہنماوں نے اپنے خطاب میں کیا۔

انہوں نےکہا کہ ہندوستان مسلسل کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ کر مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے تو دوسری طرف پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دیکر اپنی چودراہٹ قائم کرنا چاہتا ہے مودی سرکار سن لے حملہ ہوا تو باوردی سربکف فوج کیساتھ ایک کروڑ قبائلی عوام مل کر نئی دہلی پر پاکستان کا جھنڈا لہرائینگے ۔
ہمسایہ ملک میں ہندوستانی کے مقاصد پورے نہ ہونے کے بعد پوری دنیا کے کفار پاکستان کے خلاف ہر محاذ پر یکجا ہو چکے ہیں لیکن ان سازشیوں کو منہ کی کھانی پڑیگی اس موقع پر پر جوش مظاہرین نے ہندوستانی پرچم اور مودی کے پتلے کو نذر آتش کرکے ہندوستانی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.