فاٹا سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ خیبر گرین ازمری نے جیت لیا

0

باجوڑ : باجوڑ کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے فائنل میچ میں کرم گلونہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ کرلیا.خیبر گرین ازمری نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اورز میں 168رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کرم گلونہ کی پوری ٹیم 116رنز پر اوٹ ہوگئی.

اس موقع پر ہزاروں تماشائی کرکٹ گراونڈ میں میچ دیکھنے کے لیے موجود تھے.بین الاقوامی کرکٹر و قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی ، سابق گورنر خیبر پختونخواہ انجینئر شوکت اللہ خان ، سابق ایم این اے الحاج شاہ جی گل افریدی، سابق ایم این اے شہاب الدین خان سلارزئی ، موجودہ ایم این اے و کرم گلونہ ٹیم کے فرنچائزر حاجی منیر اورکزئی،.ہوم سیکرٹری و خیبر گرین ازمری کے فرنچائزر کیپٹن ر خالد محمود. کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس رخمان قادر اور دیگر مہمان نےانعامات تقسیم کیں.

ونر ٹیم خیبر گرین ازمری کو دس لاکھ جبکہ رنر ٹیم کرم گلونہ کو پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا گیا.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الحاج شاہ جی گل افریدی نےکہا کہ فاٹا سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد دہشت گردی سے متاثرہ قبائیلی اضلاع کو خوشی کے کچھ لمحات فراہم کرنا تھا جس میں ہم کامیاب ہوگئے.

انہوں نے کہا کہ فاٹا سپر لیگ پاکستان سپر لیگ کے بعد سب سے بڑا کرکٹ ایونٹ ہے جس می ہزاروں کھلاڑی حصہ لیتے جس میں نیا ٹیلنٹ سامنے اتا ہے.

انہوں نے کہا کہ فاٹا سپر لیگ کے انعقاد کا بنیادی مقصد دنیا کو دیکھانا تھا کہ یہاں کے عوام کھیلوں کے شوقین ہے نہ دہشت گرد اور اج ہم دنیا کو پیغام دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں.

انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات و انضمام تحریک چلا کر ملک سے اپنا حق حاصل کرلیا جس میں قبائیلی عوام اور خاص کر باجوڑ کے عوام نے بہت قربانیاں دی ہے.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.