قبائلی مشران , پی ٹی ایم کو ہرگز اجازت نہیں دیں گے: پریس کانفرنس

0

باجوڑ: ضلع باجوڑ میں قبائلی مشران کا باجوڑ پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس، پریس کانفرنس میں ترکانی اور اتمان خیل کے قبائلی عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،

پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے ملک شاہین ،ملک حفظ الرحمن و دیگر نے کہا کہ ہمارے قبائلی علاقوں کے آپنے قبائلی روایات اور رسم و رواج موجود ہے ہم اپنے مسائل باہمی مشاورت اور جرگوں سے حل کرتی ہے

انہوں نے کہا کہ ہمارے قبائلی عوام پہلے سے مشکلات اور مصائب کے شکار ہے اس لیے مزید جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے،

انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم علاقے میں مدامنی اور شر و فساد سے دور رہے ۔ہم ان کی چلائی ہوئی منصوبوں اور شر و فساد کو مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کو ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ وہ باجوڑ میں حالات خراب کرنے کی کوشش کریں۔

ہم قبائلی عوام ان کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے اور کسی کو کسی بھی قیمت پر یہاں امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ اس سے قبل ہمارے درجنوں مشران نے امن کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہے ہم مزید تجربات سے نہیں گزر سکتے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.