مہمندسٹار نے مہمند چیتا کو دو وکٹوں سے شکست دیکر فائنل اپنے نام کرلیا

0

ضلع مہمند۔۔تحصیل حلیمزی چاندہ شگئ گراونڈ میں ملک فیصل سپر لیگ کرکٹ ٹورنمنٹ اختتام پذیر ۔ٹورنمنٹ میں ضلع کے مختلف تحصیلوں سے ٹیموں نے حصہ لیا ۔

ٹورنمنٹ پندرہ دن تک جاری رہا ۔فائنل مہمند چیتا اور مہمند سٹار کے درمیان کھیلا گیا ۔دلچسپ مقابلے کے بعد مہمند سٹار نے مہمند چیتا کو  دو وکٹوں سے شکست دیکر فائنل اپنے کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل حلیمزی چاندہ شگئ گراونڈ میں ملک فیصل سپر لیگ کرکٹ ٹورنمنٹ اختتام پذیر ہوا ۔جو پندرہ دن تک جاری رہا ۔ٹورنمنٹ میں ضلع مہمند کے مختلف تحصیلوں سے کرکٹ کے کھلاڑیوں اور ٹیموں نے حصہ لیا ۔

فائنل مہمند چیتا اور مہمند سٹار کے درمیان کھیلا گیا ۔چیتا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 154 رنز بنائیں ۔

جواب میں مہمند سٹار نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کر کے فائنل اپنے نام کر دیا ۔مہمند سٹار کی طرف سے اضغر علی نے خوبصورت بیٹنگ  کرتے ہوئے 50 رنز بنا کر میچ کا پھانسہ پلٹ دیا ۔

ٹورنمنٹ میں بہتر کارکردگی دیکھانے  والے  کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی گئے ۔اس موقع پر ٹورنمنٹ کے سپانسر ملک فیصل نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لیے  کھیل کود انتہائی ضروری اور امن وامان کی نشانی ہے

انہوں نے کہا کہ کھیل کود کا انعقاد صرف سیاسی نمائندوں کا کام نہیں بلکہ ہر ایک محب وطن شہری کا فرض ہے کہ وہ ملک و قوم کی خدمت کریں ۔ا

نہوں نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں نوجوانوں میں مثبت سوچ پیدا کرتا ہے اور علاقے کا ایک اچھا تاثر جاتا ہے ۔انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ مذید محنت اور لگن سے کام لیکر علاقے کا نام روشن کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.