وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے

0

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔

تہران پہنچنے سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ایرانی صوبے خراساں کے دارلحکومت مشہد میں مختصر قیام کیا جہاں ان کا استقبال گورنر رضا حسینی نے کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے مشہد میں حضرت امام علی رضا کے مزار پر حاضری دی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔

مشہد میں مختصر قیام کے بعد وزیراعظم ایرانی دارالحکومت تہران پہنچے جہاں  وزیر صحت ڈاکٹر سعید نماکی نے ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کو ائیر پورٹ پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان دورے میں ایرانی اور پاکستانی تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.