وزیراعظم کو افغان صدر کا فون، خطے میں امن و خوشحالی کے امور پر تبادلہ خیال

0

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خطے میں امن و سلامتی اور خوشحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی سے کہا کہ طویل تنازع نے افغانستان کو غیر مستحکم کیا لیکن پاکستان افغانستان کو اپنا برادر دوست ملک سمجھتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ افغان تنازع سے گزشتہ کئی دہائیوں میں پاکستان بھی متاثر ہوا، پاک افغان قیادت عوامی فلاح، امن، اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ افغان مسئلے کا پُرامن حل افغانیوں کے ذریعے ہی ہونا چاہیے، پاکستان دو طرفہ برادرانہ تعلقات کے استحکام کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.