26 ویں آئینی ترمیمی بل کے حمایت،صوبائی الیکشن میں روڑے آٹکانے نہیں دیں گے:جماعت اسلامی باجوڑپریس کانفرنس

باجوڑ – قبائلی اضلاع کی تعمیر وترقی میں عدم دلچسپی سے کام لیکر قبائل کو انھیروں میں دھکیل دیا جو موجودہ حکومت کی ناکامی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ قبائل کے آمیر حاجی سردار خان نے دیگر جماعتی آراکین کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیدوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف قبائلی اضلاع کاانظمام ہونے کےبعد یہاں ہمیں وہ ثمرات نہیں مل رہیں جس کا موجودہ حکومت نے وعدہ کیا تھا، جن میں قبائلی اضلاع کیلئے سالانہ این، ایف، سی ایوارڈ میں تین فی صد حصہ، قبائلی اضلاع کا انفراسٹرکچر، یونیورسٹیوں کا قیام، صحت اور تعلیم کے میدانوں میں انقلابی اقدامات لانے کیساتھ ساتھ سڑکوں کی دوبارہ تعمیر شامل تھی ۔

پریس کانفرنس

لیکن بدقسمتی سے موجودہ حکومت نے قبائلی اضلاع کی تعمیر وترقی میں عدم دلچسپی سے کام لیکر قبائل کو انھیروں میں دھکیل دیا جو موجودہ حکومت کی ناکامی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چھبیسویں آئینی ترمیمی بل پاس ہونے سے قبائلی اضلاع میں انقلابی تبدیلیاں ضرور آئیں گیں بشرطیکہ حکومت صوبائی الیکشن بروقت کرنے میں سست روی اختیار نہ کریں ۔لیکن قرائن پہلے سے بتا رہی ہیں کہ حکومت قبائلی اضلاع میں صوبائی اور بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کریں گی ۔کیونکہ موجودہ حکومت ہر سطح پر ناکام ہو چکی ہے اور نہیں چاہتی کہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہو ۔

اس موقع پر جماعت اسلامی پی، کے  100 کے امیدوار مولانا وحید گل  101کے امیدوار صاحبزادہ ہارون الرشید پی، کے 102 کے امیدوار سراج الدین خان، نائب امیر حلقہ قبائل قاری عبدالمجید، قائم مقام امیر باجوڑ محمد حمید صوفی، میاں صاحب الرحمان، فروفیسر عبدالرقیب و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.