علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو اپنا تعلیمی چینل شروع کرنے کی اجازت مل گئی

0

اسلام آباد-چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) محمد سلیم بیگ نے نان کمرشل سٹیلائٹ ٹیلی ویژن چینل کا لائسنس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو دے دیا۔ اس حوالے ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر محمد ضیغم قدیر نے لائسنسنگ کی دستاویزات پر دستخط کیے جبکہ پیمرا کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل وکیل خان نے نمائندگی کی ۔ بعدازاں دستاویزات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ڈائریکٹر انسٹیٹوٹ برائے ایجوکیشن ٹیکنالوجی شبنم ارشاد کے حوالے کی گئیں۔ ٹی وی چینل نان کمرشل بنیادوں خصوصی طور پر صرف تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک بھر کا پہلا تعلیمی ادارہ بن گیا ہے جس کے اپنے ٹی وی چینلز کا لائسنس جس کا مقصد تعلیم کا فروغ ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.